کورونا ویکسی نیشن کیلئے موبائل یونٹ چلانے کی بھی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے قریب جزائر کا دورہ کرکے ترقیاتی ...
شائع 26 اگست 2021 01:41am

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے قریب جزائر کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، دورے کے دوران انہوں نے جزائر کیلئے نکاسی آب کےمنصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کورونا ویکسی نیشن کیلئے موبائل بوٹ یونٹ چلانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلٰی سندھ کشتی کا سفر کرکے باب بھٹ اور شمس پیر جے جزائر پر پہنچے اور صوبائی وزرا اور مشیران بھی ہمراہ تھے۔

مراد علی شاہ نے فلوٹنگ جیٹیز اور پاسنجر شیڈ بنانے کی اسکیم کا جائزہ لیا،اس موقعے پر پروگرام منیجر نے اسکیم پر بریفنگ دی۔

جس پر وزیر اعلٰی نے منصؤبے کو اس برس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران وزیر اعلٰی نے ماہی گیروں کی جانب سے استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے صالح آباد اور شمس پیر کیلئے 25 ملین روپے کی لاگت سے نکاسی آب کی اسکیم کا بھی اعلان کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس طرح گندا پانی سمندر میں جارہا ہے اس سے قدرتی ماحول تباہ ہورہا ہے۔ اسطرح تو نا جینٹیرز رہیں گی نا مچھلی،چاھتے ہیں کہ ماہی گیر اپنے مسائل حل کرنے کیلئے آگے ہیں۔

انہوں نے فشرمین سوسائٹی کیلئے ہر جزیرے سے نمائندے لینے کا بھی اعلان کیا، چاھتا ہوں کہ جزائر کو جوڑنے کیلئے پل بنانے کے منصوبے پر کام کررہا ہوں۔

بابا بھٹ جیٹی کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعلٰی سندھ نے ماہی گیروں سے کورونا ویکسینشن کے حوالے سے معلومات لیں اور ہدایت کی کہ بوٹ ویکسی نیشن یونٹ فوری جزائر پر بھیجا جائے۔