سابق افغان آرمی چیف جنرل ولی احمد کی تصویر وائرل

سابق افغان حکومت میں آرمی چیف کے فرائض سرانجام دینے والے جنرل...
شائع 25 اگست 2021 01:21am

سابق افغان حکومت میں آرمی چیف کے فرائض سرانجام دینے والے جنرل ولی حمد احمدزئی کی کابل ائیرپورٹ پر کھڑے ہونیکی تصویر وائرل ہوگئی۔

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد وہ ایئرپورٹ پر قطارمیں موجود ہیں۔

کابل سے شہریوں کے انخلا کی کوششیں بدستور جاری ہیں ۔

افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی بھی کابل ایئرپورٹ پر طویل قطار میں کھڑے ہیں۔

اپنی باری کے انتظار میں کھڑے جنرل ولی محمد احمد زئی کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

طالبان سے جنگ میں بار بار شکست کے بعد سابق صدر اشرف غنی نے ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن طالبان کی دھمکی پر ڈھیرہوگئے،اکتیس اگست کی ڈیڈلائن پر پورا اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے،تمام فوجیوں کو اکتیس اگست تک افغانستان سے نکال لیں گے،بائیڈن نے جی سیون ممالک کو اپنے فیصلے آگاہ کردیا۔

طالبان نے آج ہی امریکا اور نیٹو اتحادیوں کے انخلاء میں توسیع دینے سے انکار کرتے ہوئے سخت نتائج کی بھی دھمکی دی تھی ۔