شیخوپورہ: ڈکیتی کے دوران دو خواتین سے زیادتی

شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کےدوران 2 خواتین سےزیادتی کا واقعہ...
شائع 24 اگست 2021 10:18pm

شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کےدوران 2 خواتین سےزیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

شیخوپورہ میں ڈاکوؤں نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران چار سالہ بچے کے سامنے اسکی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سفاک درندوں نے گھر میں موجود ایک اور حاملہ خاتون سے بھی زیادتی کی۔

شیخوپورہ میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کےدوران 2 خواتین سےزیادتی کے واقعہ سامنے آیا ہے۔

ملزمان نے 4 سالہ بچے کے سامنے والدہ سےزیادتی کی۔ ملزمان نے گھر میں موجود ایک اور خاتون کا ریپ کیا۔

اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا،زنا کاپرچانہیں کاٹا،

اہلخانہ کے مطابق پولیس نے خواتین کا میڈیکل تک نہیں کرایا، زیادتی کی شکار خواتین نے وزیراعظم سےانصاف کی اپیل کردی۔