افغان طالبان نے حکومت کی تشکیل شروع کردی
افغان طالبان نے نئی حکومت کی تشکیل شروع کردی، کابل پر کنٹرول کے نو روز بعد افغانستان میں اہم عہدوں پر تعیناتیاں شروع کردی گئیں، ملا شیریں گورنر کابل اور حمداللہ میئر ہوں گے۔
طالبان حکومت کی تشکیل نو! وزارتوں اور اہم عہدوں پرتقرریاں شروع کردی گئیں۔
ملا شیریں کابل کے گورنر اور حمد اللہ نعمانی میئر ہوں گے۔
گل آغا وزیر خزانہ اور صدر ابراہیم کو قائم مقام وزیر داخلہ کا کلمدان سونپ دیا گیا۔ ہیمت اخوندزادہ قائم مقام وزیر تعلیم مقرر کردیئے گئے۔
عہدے پر تعینات ہوتے ہی ہیمت اخوند زادہ نے طالبات کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا عزم دہرایا اور کہا شرعی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے تمام امور انجام دیئے جائیں گے۔ نجیب اللہ انٹیلی جنس چیف مقرر کردیئے گئے۔
حاجی محمد ادریس کے نام سے مشہور ملا عبدالقہار مرکزی بینک کے قائم مقام سربراہ ہونگے، ملا عبدالقہار نے افغان سینٹرل بینک کے اسٹاف سے تعارفی ملاقات کی اور عملے کو ملازمت پر واپس لوٹنے کی ہدایت کردی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔