طالبان کی دھمکی کے بعد امریکا یوٹرن لینے پر مجبور
امریکی صدر جو بائیڈن طالبان کی دھمکی پر ڈھیرہوگئے،اکتیس اگست کی ڈیڈلائن پر پورا اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے،تمام فوجیوں کو اکتیس اگست تک افغانستان سے نکال لیں گے،بائیڈن نے جی سیون ممالک کو اپنے فیصلے آگاہ کردیا۔
طالبان نے آج ہی امریکا اور نیٹو اتحادیوں کے انخلاء میں توسیع دینے سے انکار کرتے ہوئے سخت نتائج کی بھی دھمکی دی تھی ۔
دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی اہم پریس کانفرنس کی ہے ،جس میں انہوں نے واضح کردیا ہےکہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نےحدعبورکی تونتیجہ بھگتنا ہوگا،
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ساتھ بے وفائی ہوئی، بے وفاؤں کی فہرست کافی طویل ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔