'افغانستان سے اتحادی افواج کا انخلا، ڈیڈلائن میں توسیع ممکن نہیں'
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی اہم پریس کانفرنس کی ہے ،جس میں انہوں نے واضح کردیا ہےکہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نےحدعبورکی تونتیجہ بھگتنا ہوگا،
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ساتھ بے وفائی ہوئی، بے وفاؤں کی فہرست کافی طویل ہے۔
انہوں نے ملاعبدالغنی برادر کی سی آئی اے ڈائریکٹر سے ملاقات کی تصدیق کرنےسے انکار کردیا
ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو اپنی دی ہوئی ڈیڈ لائن پر انخلاء یقینی بنائیں، ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، 31 اگست تک انخلا کا فیصلہ ہمارا نہیں آپکا اپنا تھا، حد عبور کی تو نتیجہ بھگتنا ہوگا۔
کابل میں پریس کانفرنس کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے امید ظاہر کی کہ پنج شیر میں جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، بھارت سے بھی اچھےتعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنج شیر والوں کو ہتھیار ڈالنا چاہئے، 80فیصد امید ہے جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، بھارت کا پروپیگنڈا دیکھا، ہم کسی ملک کے خلاف نہیں، بھارت کو کوئی مسئلہ ہے تو سفارتی طریقے سے حل کریں گے، سفارتخانے بند نہ کریں۔
ترجمان طالبان نے ملاعبدالغنی برادر کی سی آئی اے ڈائریکٹر سے ملاقات کی تصدیق کرنےسے انکار کیا۔
ترجمان نے مزید کہاکہ میں اس ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتا،تمام سفارتخانوں سے ہمارے نمائندے بات کر رہے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ اس میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا افغان شہریوں کو کابل ایئرپورٹ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترکی سمیت تمام مسلم ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن ترک فوج کواپنے ملک میں ہرگز نہیں چاہتے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔