گود لئے گئے بچوں کو سگی اولاد کی طرح پالنے والے ستارے

تنقید ہمارے معاشرے کا پسندیدہ انتخابی موضوع بن گئی ہے، چاہے ...
شائع 24 اگست 2021 01:24pm

تنقید ہمارے معاشرے کا پسندیدہ انتخابی موضوع بن گئی ہے، چاہے کوئی کتنا ہی تعریف کے قابل کیوں نہ ہو، لوگ تنقید کا کوئی نہ کوئی پہلو تلاش کر ہی لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں منفی سوچ عروج پر ہے۔ لوگ مثبت کے بجائے منفی کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔

افراتفری کے اس دور میں جہاں لوگ اپنے سوا کسی کی پرواہ نہیں کرتے، شوبز انڈسٹری میں کچھ فنکار ایسے ہیں جو اپنے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہم ان اداکاروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہوں نے بے گھر بچوں کو پناہ دی۔ انہوں نے نہ صرف ان کا ساتھ دیا بلکہ ان کی پرورش اپنے بچوں کی طرح کی۔

٭ حدیقہ کیانی

حدیقہ کیانی پاکستان کی سب سے مشہور گلوکارہ ہیں، انہوں نے پاکستان کو کئی ہٹ اور زبردست گانے دیے۔ گلوکارہ نے 2005 میں اس وقت ایک بچہ گود لیا جب ایک تباہ کن زلزلے نے شمالی پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا۔ حدیقہ کیانی نے اپنے گود لیے ہوئے بیٹے کا نام "نادِ علی" رکھا۔

٭ سشمیتا سین

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے بولی وڈ انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ وہ نہ صرف ایک عظیم اداکارہ ہیں بلکہ ایک عظیم انسان بھی ہیں۔ انہوں نے دو بیٹیاں گود لیں۔ بڑی بیٹی کا نام "رینی" جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام "الیشا" رکھا گیا۔

٭ نادیہ جمیل

مشہور پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے بھی دو چھوٹے بچوں کو گود لیا تھا، لیکن اب وہ دونوں بڑے ہو چکے ہیں۔ نادیہ جمیل نے 2018 میں ٹویٹ کیا جو کئی دنوں تک سرخیوں میں رہا۔ اداکارہ نے ایک پیغام میں لکھا کہ میرا چھوٹا بیٹا سڑک پر رہتا تھا جبکہ میرا بڑا بیٹا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرتا تھا۔ اب وہ دونوں بڑے ہو گئے ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔ اداکارہ کے اس اقدام کو پورے پاکستان نے بہت سراہا۔

٭ سلیم خان

سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو گود لیا ہے۔ سلیم خان پہلے ہی چار بچوں کے باپ تھے جب انہوں نے اپنی پانچویں بیٹی "ارپیتا" کو گود لیا اور اپنے بچوں کی طرح پالا۔ ارپیتا اب شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔

٭ متھن چکرورتی

مشہور بولی وڈ اداکار اور ڈانسر متھن چکرورتی نے بھی ایک لڑکی کو گود لیا اور اسے اپنی بیٹی کی طرح بڑا کیا، اس کا نام "دیشانی" رکھا۔ متھن اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتے ہیں۔