طالبان جنگجووں نے امریکی فوج کا تمسخر اڑادیا
جنگ عظیم دوم میں امریکی فتح کی یادگار تصویر کا طالبان نے تمسخر اڑادیا۔
امریکی فوج کے افغانستان سے فرار کے بعد طالبان جنگجووں نے امریکا کا تمسخر اڑانا شروع کردیا،جنگی عظیم دوم کا وار تھیٹر کہلانے والی پیسیفک وار کے آخری مرحلے میں امریکی فوجی اہلکاروں نے جاپان جزیرے ایوجما پر فتح کا جھنڈا گاڑا تھا ۔
امریکی فوجی تاریخ میں اس کو انتہائی اہمیت حامل ہے اور امریکا میں اسکو کافی تکریم کی نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے ۔
یہ تصویر عالمی شہرت یافتہ پلٹزر ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے اور اسہی تصویر کا استعمال انیس سو چوون میں ان امریکی فوجی اہلکاروں کی یادگارکی تعمیر کیلئے کیا گیا تھا جوکہ سترہ سو پچتھر سے اب تک اپنی زندگی لڑتے ہوئے گنوا چکے ہیں ۔
اب امریکا کے افغانستان کے انخلا کے بعد طالبان جنگجووں کی ایک تصویر میڈیا میں گردش کررہی ہے ، تصویر میں طالبان جنگجووں نے امریکی فوجی لباس ، ہتھیار لیے ہوئے ہیں اور رات میں دیکھنے والے چشمے لگائے ہوئے ہیں ، جبکہ سفید رنگ کے جھنڈے پر کلمہ لکھا ہوا ہے اور جھنڈا زمین پر گاڑتے ہوئے انہوں نے بالکل امریکی فوجیوں کا انداز اپنایا ہوا ہے۔
تصویر پر بدری تین سو تیرا بٹالین درج ہے ،میڈیا میں طالبان کی جانب سے جاری تصاویر اور ویڈیوز کو پراپیگنڈا کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ طالبان کی بدری بٹالین نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کابل کا کنٹرول حاصل کیا ہے اور طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابل کے مختلف علاقوں میں بدری بٹالین کا گشت بھی جاری ہے ۔
میڈیا میں ایسی کئی تصاویر اور ویڈیوز گردش کررہی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد وہاں پر موجود امریکی اسلحے ،فوجی سازوسامان اور حتی کہ امریکی ہیلی کاپٹرز بھی طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔
The Taliban dressed up in American military gear we left behind when we fled the country and staged their own mock Iwo Jima photo. pic.twitter.com/Akr2fQTnvq
— Clay Travis (@ClayTravis) August 21, 2021















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔