سید عماد علی دوسری بارورلڈ یوتھ اسکریبل کپ کے فاتح
سید عماد علی دوسری بارورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیتنے والے دنیا کے...
سید عماد علی دوسری بارورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
لفظوں کا کھیل اسکریبل پاکستانی کھلاڑی سب پر بھاری۔ سیدعماد علی نے پھر ملک کا نام روشن کردیا۔
دوسری بار ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنلز میں عماد نے13 میں سے نوگیمز جیتے۔
دو بار ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے۔
کراچی میں اختتامی تقریب سجی۔ مہمان خصوصی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاونر اورپی ایس اے کے صدرندیم عمرنے عماد علی کو ٹرافی تھمائی۔
پاکستان کی میزبانی میں آن لائن ایونٹ میں 72 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
بھارت سمیت دیگرممالک کےکھلاڑیوں نے ایونٹ کےشاندارانتظامات کوسراہا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔