'نیب نے احسن اقبال کے بھائی کے کیس میں شہباز شریف کو بلایا ہے . . .'
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ نیب نے احسن اقبال کے بھائی کے کیس میں شہباز شریف کو بلایا ہے جنہوں نے چند سو کا پودا لاکھوں روپے میں بیچا ہے۔ لاہور واقعہ میں 66 لوگ گرفتار ہوچکے ہیں ان میں 40 کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے باہر "کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی گاڑی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور گریئٹر پارک واقعہ کے بعد ایک چنگچی کا واقعہ سامنے آیا، اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایک موٹرسائیکل والا واقعہ بھی سامنے آیا جو 2015 کا ہے. اس پر بھی کام جاری ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بیٹیوں، بہنوں ماؤں کو ایک محفوظ معاشرہ دینا ہے.
شہباز گل نے مزید کہا کہ احسن اقبال، امام عالی مقام کے قافلہ سے نواز شریف کو تشبیہ دیتے ہیں۔ جائیداد نہیں ، میں کیلبری کوئین ہوں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سب سے زیادہ گاڑیاں، موٹرسائیکل اور ٹریکٹر بک رہے ہیں.،، معیشت میں 4 ارب کی برآمد بڑھی ہے.160 ارب روپے کے ای فنڈز دیئے گئے ہیں لوگوں کو.فارن پالیسی پر حکومت کام کر رہیں ہے.
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ 10 فیصد سے زائد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے. مہنگائی ملک میں آج نہیں ہوئی، ماضی کی حکومتوں میں بھی ہوئی ہے، ہم غذائی قلت میں 94 نمبر پر تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔