مینار پاکستان واقعہ ،عائشہ اکرم کے 'فلائنگ کسز' اور خلیل الرحمان قمر کا موقف
معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ عائشہ اکرم نے خود ہجوم کو ہراساں کیا کیونکہ وہ خود وہاں پر 'فلائنگ کسز' کررہی تھی۔ خلیل الرحمان قمر نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جانے چاہیئے کہ آیا اس نے مداحوں کو مینار پاکستان ملاقات کیلئے بلایا تھا۔
خلیل الرحمان قمر کا مزیدکہنا تھا کہ ان کے نزدیک مینار پاکستان پر فلائنگ کسز بذات خود ہجوم کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے کیونکہ یہ بھی ہراساں کرنیکی ایک قسم ہے۔
پنجاب نہیں جاونگی فلم کے مصنف کا کہنا تھا کہ ہراساں کیے جانے کو فریقین کی جانب سے پرکھنے کی ضرورت ہے۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ ہجوم نے عائشہ اکرم کیساتھ جو کیا وہ قابل مذمت ہے اور اس بہیمانہ عمل پر سزا ملنی چاہیئے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ خود عائشہ اکرم نے بھی ہجوم کو ہراساں کیا ہے۔
دوسری جانب یوم آزادی کو مینار پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مزید 36 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 100 سے زائد افراد کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے مزید 36 افراد کو شناخت کے بعد گرفتار لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا.
آئی جی پنجاب کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی ہے، نادرا سے شناخت کے بعد ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی گئی۔
انعام غنی نے کہا کہ اب تک اس واقعے میں ملوث 66 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، تمام ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔