مواچھ گوٹھ واقعہ، وزراعلیٰ سندھ نے متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مواچھ گوٹھ بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ فی شہید 10 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 2 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دیانی بھی کرائی ۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹیٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ مواچھ گوٹھ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا 14 اگست کو جو حادثہ ہوا ہےان کے حواحقین سے تعزیت کے لئے آیا ہو بزدل دہشت گردونے بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا۔
اس دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مواچھ گوٹھ بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے فی شہید 10 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 2 لاکھ دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا ملزمان کے قریب پہنچنے کے حوالے سےگورنر سندھ کے بیان کا علم نہیں میرا گورنر سے اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں لیکن ہم ملزمان کے گھروں تک پہنچے گے باڈر صورتحال کی وجہ سےکافی پریشانی لاحق ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے زخمیوں کا بہترین علاج کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا علاج کے لئے اگر ملک سے باہر بھی بھیجناپڑاتو بھیجیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔