انگلش اور کیوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی ماہرین لاہور آئینگے
پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لینے انگلینڈ کے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنئیرز کل جبکہ نیوزی لینڈ کے سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکسن بائیس اگست کو لاہور آئیں گے۔
دونوں سیکیورٹی ایکسپرٹس کو پنجاب اور وفاق کے سکیورٹی آفسران بریفنگ دیں گے۔ سیکیورٹی ایکسپرٹس کو ہوٹل سے اسٹیڈیم کے روٹس کا بھی معائنہ کروایا جائے گا سیکیورٹی افسران قذافی سٹیڈیم اور روالپنڈی سٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔
نیوزی لینڈ سیکیورٹی افسر ریگ ڈیکسن 27 اگست کو نیوزی لینڈ واپسں جا کر رپورٹ دیں گےجبکہ انگلینڈ بورڈ سیکیورٹی افسر نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام تک ایک ماہ پاکستان ہی رہیں گے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق دونوں سیکیورٹی افسران کا دورہ پاکستان افغانستان صورتحال کی وجہ نہیں،تمام بورڈز دورے سے پہلے سیکیورٹی وفد روٹین میں بھیجتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم نے گیارہ ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے. جبکہ انگلش ٹیم اکتوبر کے دوسرے ہفتے پاکستان پہنچے گی ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔