اسلام آباد ہائیکورٹ :ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی۔
اسلام آباد میں ججوں اور بیوروکریٹس کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے ، ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع جاری کردیا، حکم امتناع میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقامی افراد کو زمینوں سے بے دخل کرنے سے بھی روک دیا گیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کرپشن اور جرائم میں سزا پانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے، پوری ضلعی عدلیہ کو پلاٹ ملے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں سوال اٹھایا کہ جن کی زمینیں لی گئیں وہ انصاف کے لیے کہاں جائیں ؟
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔