افغان مسئلے پر اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان معاملے پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں افغان مسئلے پر پاکستانی موقف کو بین الاقوامی سطح پراجاگر کرنے کیلئے فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان معاملے پر اجلاس ہوا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی،
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیراعظم نے فواد چوہدری کو اہم ٹاسک سونپ دیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ٹاسک دیا کہ افغان مسئلے پر پاکستانی موقف کو بین الاقوامی سطح پراجاگر کیا جائے ۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور موقف آنا چاہیے ۔
اجلاس میں چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال پربھی بریفنگ دی گئی ۔
دوسری جانب افغانستان سے غیرملکیوں اور افغان شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان سے انخلا کے خواہشمند افراد کو پاکستان بھرپور معاونت فراہم کررہا ہے،آج افغانستان سے چار پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں،جس کے ذریعے ساڑھے تین سو سے زائد افراد پاکستان پہنچے۔
افغانستان سےغیرملکی افواج،سفارت کاروں،شہریوں کاانخلا جاری ہے اور افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان کی جانب سےمعاونت دی جارہی ہے۔
پاکستان نے افغانستان سےغیرملکی فلائٹس کو لینڈنگ اجازت بھی دی ہے جبکہ مسافروں کوعارضی ویزا،ٹرانزٹ سہولیات مہیا کی جارہی ہے، آج افغانستان سے4فلائٹس اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں۔
پی آئی اےکی پروازسے13پاکستانی،16غیرملکی اسلام آبادپہنچے۔ پروازمیں امریکا،فرانس،جرمنی،کینیڈا،ہالینڈ،ایرانی باشندےپاکستان پہنچے۔غیرملکیوں کو30دنوں کا ٹرانزٹ ویزادیا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔