عاصم افتخار دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقرر

عاصم افتخار دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقررکردیئے گئے ، زاہد حفیظ...
شائع 20 اگست 2021 08:18pm

عاصم افتخار دفتر خارجہ کے نئے ترجمان مقررکردیئے گئے ، زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور نئے پاکستان ہائی کمشنر جلد روانہ ہو جائیں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے جمعہ کے روز ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ یہ انکی آخری بریفنگ ہے کیونکہ بطور پاکستانی ہائی کمشنر وہ جلد آسٹریلیا روانہ ہو جائننگے۔

عاصم افتخار تھائی لینڈ میں بطور پاکستانی سفیر کی خدمات سرانجام دے کر۔حال ہی میں وطن واپس آئے ہیں۔

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے۔لیے نیویارک میں پاکستانی مشن میں بھی کام کیا ہے۔ انھوں نے 1993 میں وزارت خارجہ میں اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔