سندھ : 23 اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے کے لئے ملتوی

سندھ حکومت نے صوبے میں 23 اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے...
شائع 20 اگست 2021 08:03pm

سندھ حکومت نے صوبے میں 23 اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے لئے ملتوی کردیا ہے۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران والدین اور اسکول اسٹآف کی ویکسینشن کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا جائے گا۔

نیوز کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد لے کر ڈاکٹروں کی تجاویز کے مطابق کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بچے کورونا سے کم متاثر ہوتے ہیں لیکن اسکول جب بھی کھلے ہیں کیسز بڑھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے فیصلے کی تفصیلات تو وزیر تعلیم بتائیں گے لیکن اسکلو کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 70 جانیں لے لیں جبکہ مزید 3,239 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 24,783 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,116,886 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,239 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11لاکھ 16 ہزار 886 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 439 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 55 ہزار 153، اسلام آباد میں 95 ہزار 491، بلوچستان میں 31 ہزار 755، گلگت بلتستان میں 9526 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 30 ہزار 314 کیسز سامنے آچکے ہیں۔