'تحریک انصاف کے دور میں کوئی پلاننگ نہیں نہ کوئی منصوبہ بنا'

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال وزیر خزانہ شوکت ترین پر پھٹ...
شائع 20 اگست 2021 07:58pm

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال وزیر خزانہ شوکت ترین پر پھٹ پڑے۔ وہ کہتے ہیں آپ نے آکر پاکستان کی منصوبہ بندی اور ترقی کے تسلسل کو تباہ کیا، تحریک انصاف کے دور میں کوئی پلاننگ نہیں نہ کوئی منصوبہ بنا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان پر لیگی رہنما احسن اقبال خوب گرجے اور برسے اور کہا شوکت ترین پہلے تو اس حکومت کو نااہل قرار دیتے تھے آج بہترین حکومت قرار دے رہے ہیں کونسا الہ دین کا چراغ ہے جس نے سوچ ہپی بدل دی؟

احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا آپ کبھی بکری، کٹا اور مرغی معیشت بناتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ٹورازم کے فروغ کے دعویداروں نے ایک روپیہ ٹورازم پر بجٹ میں نہیں رکھا۔ کوئی ایک منصوبہ بنایا نہ ہمارے جاری منصوبہ مکمل کئے۔

احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان ، مشیر شہزاد اکبر اور چئیرمین نیب کو چیلنج دیا کہ انکے دور کے پلاننگ کمیشن کے 31 سو ارب روپے میں کوئی بددیانتی ثابت کرکے دکھائیں۔