افغانستان :مختلف شہروں میں یوم آزادی منایا گیا

افغانستان کے مختلف شہروں میں یوم آزادی منایا گیا ۔ کابل ،جلال...
شائع 19 اگست 2021 11:23pm

افغانستان کے مختلف شہروں میں یوم آزادی منایا گیا ۔

کابل ،جلال آباد اور کنڑ میں آزادی ڈے کی مناسبت سے افغان جھنڈے کو لے کر ریلیاں بھی نکالی گئیں۔اسد آباد میں ریلی پرجنگجوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔

بین القوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہر اسد آباد میں قومی پرچم لہراتے افغان شہریوں کی ریلی پر کچھ افراد نے فائرنگ کی جسے مقامی لوگوں نے جنگجووں کی فائرنگ قرار دیا جسکی وجہ سے ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔

تاہم منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں ایک نوجوان کو زخمی حالت میں روڈ سے اُٹھا کر رکشے میں ڈالے جانے کا مناظر دیکھے جا سکتے ہیں ۔جبکہ دوسری طرف جلال آباد اور کابل میں بھی افغانستان کے یوم آزادی کے دن کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں جسمیں خواتین نے بھی شرکت کی جنھوں نے قومی جھنڈے کو اپنے گرد لپیٹ رکھا تھا ۔

دوسری جانب افغانستان سے غیرملکیوں اور افغان شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان سے انخلا کے خواہشمند افراد کو پاکستان بھرپور معاونت فراہم کررہا ہے،آج افغانستان سے چار پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں،جس کے ذریعے ساڑھے تین سو سے زائد افراد پاکستان پہنچے۔

افغانستان سےغیرملکی افواج،سفارت کاروں،شہریوں کاانخلا جاری ہے اور افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان کی جانب سےمعاونت دی جارہی ہے۔

پاکستان نے افغانستان سےغیرملکی فلائٹس کو لینڈنگ اجازت بھی دی ہے جبکہ مسافروں کوعارضی ویزا،ٹرانزٹ سہولیات مہیا کی جارہی ہے، آج افغانستان سے4فلائٹس اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں۔

پی آئی اےکی پروازسے13پاکستانی،16غیرملکی اسلام آبادپہنچے۔

پروازمیں امریکا،فرانس،جرمنی،کینیڈا،ہالینڈ،ایرانی باشندےپاکستان پہنچے۔غیرملکیوں کو30دنوں کا ٹرانزٹ ویزادیا گیا۔