واقعہ کربلا، 'لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے'

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حضرت امام...
شائع 19 اگست 2021 07:56pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ موجودہ حالات میں فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ نواسہ رسول ؐحضرت امام حسینؓ نے جان دے دی، باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانا ہے۔