عاشور ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا سینٹرل پولیس آفس کادورہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سینٹرل پولیس آفس کادورہ کیا۔...
شائع 19 اگست 2021 07:08pm

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سینٹرل پولیس آفس کادورہ کیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جلوس کی نگرانی کیلئےبنائےگئے کنٹرول روم کامعائنہ کیا۔

دورے کے دوران آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ جلوس کے روٹس پر252فکس کیمرےنصب کیےگئےہیں۔

دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر قوم کے نام پیغامات جاری کیے ۔

اپنے پیغام میں صدر عارف علوی کہتے ہیں یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا دن ہے ۔ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ امت کے لیے ایک عظیم درس ہے ۔ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ رہتی دنیا تک عزم و استقلال کی علامت ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا نواسہ رسول کی شہادت سے یوم عاشورکی اہمت اوربڑھ گئی ۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سرنہ جھکایا ۔ ہمیں چاہئے کہ ہردورمیں حق اورسچ کا ساتھ دیں ۔