محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،چوکس رہنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور یوم عاشور پر صوبے بھر کے سکیورٹی انتظامات کا مشاہدہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی سول سیکرٹریٹ آمد ہوئی،اور صوبے بھر کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھے۔
وزیراعلیٰ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اورجلوسوں کی جیوٹیگنگ کی گئی ہے۔ سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔