افغان طالبان کا کالعدم ٹی ٹی پی سےلاتعلقی کا اعلان
افغان طالبان نےکالعدم ٹی ٹی پی سےلاتعلقی کا اعلان کردیا۔
کالعدم تحریک طالبان سے متعلق افغان طالبان کےترجمان سہیل شاہین کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کیلئےکوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،طالبان نےپہلی دوحہ کانفرنس میں بھی واضح اعلان کیاتھا۔
دوسری جانب افغانستان کے مختلف شہروں میں افغانستان کا یوم آزادی منایا گیا ۔کابل ،جلال آباد اور کنڑ میں آزادی ڈے کی مناسبت سے افغان جھنڈے کو لے کر ریلیاں بھی نکالی گئیں۔اسد آباد میں ریلی پرجنگجوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔
بین القوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہر اسد آباد میں قومی پرچم لہراتے افغان شہریوں کی ریلی پر کچھ افراد نے فائرنگ کی جسے مقامی لوگوں نے جنگجووں کی فائرنگ قرار دیا جسکی وجہ سے ریلی میں بھگدڑ مچ گئی تاہم منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں ایک نوجوان کو زخمی حالت میں روڈ سے اُٹھا کر رکشے میں ڈالے جانے کا منظر دیکھے جا سکتا ہے ۔جبکہ دوسری طرف جلال آباد اور کابل میں بھی افغانستان کے یوم آزادی کے دن کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں جسمیں خواتین نے بھی شرکت کی جنھوں نے قومی جھنڈے کو اپنے گرد لپیٹ رکھا تھا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔