طالبان کی کامیابی ، پاکستان میں افغان پناہ گزین خوش

افغانستان میں طالبان کی کامیابی کے بعد کراچی میں بسنے والے ...
شائع 17 اگست 2021 12:21am

افغانستان میں طالبان کی کامیابی کے بعد کراچی میں بسنے والے افغان پناہ گزین خوش ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی ہےکہ جلد اپنےوطن جاکربہترکاروبار کا آغاز کریں گے۔

افغانستان میں طالبان کی کامیابی کے بعد کراچی کی افغان بستی میں رہنےوالے افغان پناہ گزین صورتحال پر مطمئن ہیں۔

آج نیوزسے گفتگو میں انھوں نے خؤشی کا اظہار کیا، یہ کہتےہیں کہ اب جلد ہی امن قائم ہوگا۔

افغان پناہ گزین کہتے ہیں کہ ممکن ہوا تو اپنےوطن واپس جاکر بہترکاروبار کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملک ہمیں پسند ہیں۔

طالبان نےغیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دی انکا کہنا ہے کہ مخالفین سے انتقام نہیں لیں گےخؤاتین کے حقوق کا احترام کیا جائیگا جبکہ عام معافی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔