پاکستان افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لئے پرعزم
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام فریقین بنیادی حقوق کی پاسداری کرنے کی تلقین کردی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو چار دہائیوں سے دی جانے والی قربانیوں کا بھی اعتراف کرنا چاہیئے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام فریقین بنیادی حقوق کی پاسداری کریں، اعلامیے کے مطابق پاکستان اپنے ہمسائے ملک سے امن چاہتا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغانستان میں جاری تنازعات سے متاثر رہا ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لئے پرعزم ہے۔
اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کہا گیا کہ عالمی برادری کو 4 دہائیوں سے دی جانے والی قربانیوں کا بھی اعتراف کرنا چاہیئے۔
اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو کی موجودگی میں افغان مسئلے کا بہترین حل نکالا جا سکتا تھا،پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون اور کام جاری رکھے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔