افغان سیاسی رہنماؤں کاوفد کل پاکستان پہنچے گا

افغانستان کے سیاسی رہنماؤں کاوفد کل پاکستان پہنچ رہاہے۔افغان...
شائع 14 اگست 2021 07:37pm

افغانستان کے سیاسی رہنماؤں کاوفد کل پاکستان پہنچ رہاہے۔افغان رہنماؤں کا وفد تین روز اسلام آباد میں قیام کرے گا۔

افغانستان کے سیاسی رہنماؤں کاوفد کل پاکستان پہنچ رہاہے،ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت سابق نائب صدریونس قانونی کررہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق افغان رہنماؤں کا وفد تین روز اسلام آباد میں قیام کرے گا،ذرائع کے مطابق افغان وفدکے دورہ پاکستان کا مقصد افغان مفاہمتی کاوشیں کو آگے بڑھانا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے ایک ہی دن میں ہرات اور غزنی کے شہروں پر قبضہ کر کے ایک ہفتے سے کم عرصے میں افغانستان کے 11 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا۔

بی بی سی کے مطابق غزنی جیسے اہم شہر پر قبضہ کرنے کے بعد اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ طالبان کابل پر بھی قبضہ کرلیں. افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں بھی شدید لڑائی جاری تھی۔.

افغانستان کے علاقائی شہروں کا ایک تہائی حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔.

غزنی شہر پر قبضہ ہونا اپنے محلِ وقوع کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے. شہر سے کابل قندھار موٹروے گزرتا ہے جو افغانستان کے جنوبی حصے جو طالبان کا گڑھ ہیں کو کابل سے جوڑتا ہے۔.

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی شہر لشکر گاہ سے قیدیوں کو چھُڑایا گیا تھا جہاں طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کیا تھا۔