ملک میں سالانہ بنیاد پرمہنگائی 13.33 فیصد

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سالانہ بنیاد پرمہنگائی 13.33 فیصد...
شائع 13 اگست 2021 08:27pm

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سالانہ بنیاد پرمہنگائی 13.33 فیصد ہو گی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ واراعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.61 فیصد اضافہ ہو گیا ، سالانہ بنیاد پرمہنگائی 13.33 فیصد ہو گی،۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتےمیں ٹماٹر37.5 فیصد مہنگا ہو گیا ، چکن کی قیمت کو دوبارہ پر لگ گئے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن کی قیمت 9.2 فیصد بڑھ گئی، لہسن کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہو گیا، آلو 1.5 فیصد اوربناسپتی گھی 1.1 فیصد مہنگا ہوگیا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلے کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی ، انڈے 1.8 فیصد اورپیاز 1.7 فیصد سستا ہوگیا ۔