لاہورہائیکورٹ: چینی کا ایکس مل ریٹ ،جہانگیرترین کی شوگرملز کی درخواست پر سماعت

لاہورہائیکورٹ میں جہانگیرترین کی شوگرملزکی جانب سے دائر چینی ...
شائع 10 اگست 2021 09:02pm

لاہورہائیکورٹ میں جہانگیرترین کی شوگرملزکی جانب سے دائر چینی کا ایکس مل ریٹ مقررکرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکومت کومشروط طورپرشوگرملزکیخلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز مالکان کی جانب سےدائردرخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کا ریٹ مختص کرنے سے قبل شوگر ملز مالکان کا موقف سننے کا حکم دیا تھا۔ جس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پرعمل درآمد روکے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک حکومت کو مشروط طور پرشوگرملز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

عدالت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے کین کمشنر کو جمع کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ کین کمشنر کو شوگر ملز کی سپلائی کا مکمل ریکارڈ رکھنے اور تمام درخواستیں یکجا کرکے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔