آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیردفاع کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع کےدرمیان...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے باہمی اورمشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔
بات چیت میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ جےآسٹن نے بہتر تعلقات بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں کے درمیان خطےمیں سلامتی اوراستحکام کیلئےباہمی،مشترکہ اہداف پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل آئی ایس آئی فیض حمید اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے امریکا کادورہ کیا ہے ۔ دونوں نے دورے کے دوران اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان افغانستان کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔