'کوروناکی وجہ سےپوری دنیامیں مہنگائی ہوئی ہے'

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی اجناس کی...
شائع 10 اگست 2021 08:14pm

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہوا، کسانوں کیلئےکسان کنونشن کرنےجارہےہیں۔ کوروناکی وجہ سےپوری دنیامیں مہنگائی ہوئی ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان بہاولپورکادورہ کرینگے، ملک میں زرعی اجناس کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہوا۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ کسانوں کیلئےکسان کنونشن کرنےجارہےہیں، کنونشن میں کسان کارڈ دیاجائےگا۔

شہبازگل نےمزید کہا کہ وزیراعظم نےخود کسانوں سےملاقاتیں کی، کسانوں کی تجاویزپرکام جاری ہے۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ آئندہ پورا سال ہماری توجہ کسانوں پرہوگی، موجودہ حکومت میں کسانوں کوپورامعاوضہ ملا۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ ہماری آبادی پیداوارسےبڑھ گئی ہے، آبادی زیادہ ہونےکی وجہ سےباہرسےاجناس منگوائیں۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ جن کی لندن توکیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں تھی،ان کی کہیں عزت نہیں رہی، ماضی میں کسانوں کوفصل کاجائزمنافع نہیں ملا، کسانوں کومنافع بخش فصلیں لگاناچاہئیں، کوروناکی وجہ سےپوری دنیامیں مہنگائی ہوئی ہے۔