'پاکستان سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے'
صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ "اسٹریٹجک تعاون شراکت داری " پاک - چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔
صدر عارف علوی سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ "اسٹریٹجک تعاون شراکت داری " پاک - چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔
صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں حقیقی دوست ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔
صدر نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔
صدر مملکت کاکہنا تھا کہ بعض دشمن عناصر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو اس ہفتے ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا ،ملاقات میں چینی سفیر نے مزید کہا کہ سال کے آخر تک 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو فراہم کی جائیں گی،
ملاقات میں چینی سفیر نےکہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے۔
چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین کے تجربات پاکستان کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔