کراچی: اعلیٰ ثانوی بورڈ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان
کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ...
کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخ کااعلان کردیا گیا۔
چیئر مین انٹربورڈ کے مطابق 10اگست کوبوٹنی،11اگست کو زولوجی کاپرچہ لیاجائیگا۔12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائیگا۔
31جولائی کو ملتوی ہونیوالے پرچے10اگست کو لیے جائیں گے۔2اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے11اگست،3اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے12اگست کو جبکہ4 اگست کو ملتوی ہونیوالے پرچے 13 اگست کو لیے جائیں گے.
ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کورونا کی چوتھی لہر، لاک ڈاون کے باعث کچھ پرچے ملتوی کیے گئے تھے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔