اوآئی سی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اوآئی سی کےوفدنے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے...
شائع 07 اگست 2021 11:51pm

اوآئی سی کےوفدنے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اوآئی سی کےوفدنےچری کوٹ میں صورتحال کامشاہدہ کیا، وفدکوایل اوسی پرسیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفدکوشہریوں کےتحفظ کیلئےانتظامات سےآگاہ کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو بتایا گیا کہ شہریوں کوفائرنگ سےبچنےکیلئےکمیونٹی بنکرزتعمیرکرکےدیئے گئے،و فدکی بلااشتعال فائرنگ سےمتاثرہ افرادسےبھی ملاقات کرائی گئی، دورے کے دوران وفدنےسول انتظامیہ اورویلج ڈیفنس کمیٹیزکےارکان سےملاقاتیں کیں۔

وفدنےایل اوسی دورےسےمتعلق پاک فوج کےتعاون کاشکریہ اداکیا۔