سندھ : کورونا، ویکسی نیشن 2 لاکھ یومیہ تک پہنچنے کا دعویٰ
سندھ میں کورونا ویکسی نیشن دو لاکھ یومیہ تک پہنچنے کا دعوی کردیا گیا ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی جان کی پرواہ نہیں،موبائل سم کی پرواہ ہے۔
پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سم بند کرانےکافیصلہ ویکسی نیشن میں گیم چینجرثابت ہوا، ایک ہفتےپہلےسندھ میں50سے55ہزارویکسی نیشن ہورہی تھی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ فیصلےکےبعد ویکسی نیشن کو2لاکھ یومیہ تک پہنچایا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کیسزجیسےبڑھ رہےتھے ویسےاب نہیں بڑھ رہے، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگےرہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محرم ہمارےلیےکورونا کےحوالےسے ایک اورٹیسٹ ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ کراچی میں کچھ پابندیوں میں نرمی کاامکان ہے،کچھ برقراررہیں گی، گزشتہ روزہم نےایک لاکھ60ہزارویکسین کاہندسہ عبور کیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔