'سندھ کےعوام موجودہ حکمرانوں سےتنگ ہیں'
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب میں یکساں نظام تعلیم لاگو ہوگیا ہے،خیبرپختونخوا جلدیکساں نظام لاگوکردےگا۔ سندھ کےعوام موجودہ حکمرانوں سےتنگ ہیں،
پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ بلوچستان نےیکساں نظام تعلیم نافذکرنےکیلئےوقت مانگا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سندھ کویکساں نظام تعلیم لاگوکرنےکیلئےکہاہے، پریپ سےپانچویں تک یکساں نصاب لاگوکیاہے۔
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےکراچی کونظراندازکیاہواہے، سندھ حکومت کوکراچی کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہم کراچی کی ترقی کیلئےکچھ کرناچاہتےہیں، کراچی کےساتھ سوتیلا سلوک کیاجارہاہے، ملک میں تعمیراتی شعبہ بہتر ہورہاہے۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ انڈسٹری سے بہت انڈسٹریزجڑی ہیں، وفاق کراچی کی ترقی کیلئےپیسہ دےرہاہے، ایمنسٹی اسکیم ختم کرنےسےمعیشت پرفرق پڑا، ایمنسٹی اسکیم کی مدت بڑھائی جائے،ملک کےمفادمیں ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم نےبطورسیاسی پارٹی سندھ پرتوجہ نہیں دی، سندھ کےعوام موجودہ حکمرانوں سےتنگ ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں جاکرعوام کومتبادل پیش کرےگی، نوازشریف جعلی سرٹی فکیٹ بناکرباہرگئے، نوازشریف واپس آئیں گےتوجیل جائیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔