رنگ روڈ پراجیکٹ حکومتی وسائل سے بنانے کی منظوری
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی سے واپس لے کر حکومت کے اپنے وسائل سے بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت مراکز کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی سے واپس لیکر پی سی ون موڈ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو حکومت کے اپنے وسائل سے شروع کرنے کیلئے متعلقہ امور کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ملتان، وہاڑی روڈ اور فیصل آباد،چنیوٹ، سرگو دھا روڈ کیلئے نظرثانی شدہ پراجیکٹ پرپوزل کی منظوری دی گئی۔ جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی درخواست پر مخلتف شہروں میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد کا اختیار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو دینے کی منظوری دی گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔