نادیہ حسین بھی کورونا کا شکار
ملک کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا کا شکار...
ملک کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا کا شکار ہوگئیں ۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کی ۔
نادیہ حسین نے لکھا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم سب خیریت ہے اور کوئی سنجیدہ علامت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ تاہم وہ دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں باقی سب بہتر چلا رہا ہے۔
اپنی پوسٹ پر نادیہ حسین نے مداحوں سے دعا میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔