چیف جسٹس نے ہندو مندر پر حملے کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے ہندو مندر پر حملے کا نوٹس لے لیا ، چیف سیکریٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی گئی ،چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری اورآئی جی کوبھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس جسٹس گلزاراحمد نے ہندو مندر پرحملے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کل سماعت کیلئے مقررکردیا ۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔
چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری اورآئی جی کوبھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے نوٹس رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے ملاقات کے بعد کیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی رحیم یار خان میں مندر حملے کی مذمت کی ہے ۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پہلے ہی آئی جی پنجاب کو تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں، پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت کے خلاف کارروائی کی جائے، حکومت متاثرہ مندر کو بحال کرے گی ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔