'معیدیوسف کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے'

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ بائیڈن اورمودی نےعمران خان...
شائع 04 اگست 2021 10:50pm

لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ بائیڈن اورمودی نےعمران خان کافون نہیں اٹھایا، معیدیوسف کواس طرح کی بات نہیں کرناچاہئےتھی۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئےمصدق ملک کا کہنا تھا کہ معیدیوسف کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے،

ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کابیانیہ ایک ہی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی حکمرانی اورووٹ کی عزت چاہتےہیں،

مصدق ملک نے مزید کہا کہ آئین میں بہتری لاناہےتوآئین میں طریقہ کارموجودہے، صوبہ امن کےلئےمددمانگےتووفاق دےسکتاہے۔

اس موقعے پر پی پی رہنما مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق ماضی میں کراچی کی ترقی میں کرداراداکرچکاہے، کراچی میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی ہارگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سب سےزیادہ ویکسی نیشن ہوئی ہے، 89لاکھ ڈوزدیئےگئے،80فیصد لگائی جاچکی ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کسی صوبائی حکومت نےویکسین نہیں خریدی۔

مرتضی وہاب نے سوال اٹھایا کہ کیاپنجاب اورخیبرپختونخوا نےویکسین خریدی؟ 2ارب روپےویکسین کی خریداری کیلئےرکھےہیں۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی آزادانہ ہے، علاقائی امن میں ہمارا بھی فائدہ ہے۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ہم ڈو مور والے ماضی پرنہیں چلیں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سب سےکم ویکسی نیشن کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی کوٹرانسپورٹ سسٹم بھی نہیں دےسکی۔