چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ عہدے سے مستعفی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سےدستبردار...
شائع 03 اگست 2021 09:04pm

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سےدستبردار ہوگئے ،جسکے بعد وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

خالد منصور کی تعیناتی اعزازی اور فوری طور پر کی گئی۔

عاصم سلیم باجوہ نے خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹوئٹ کیا کہ سی پیک کو ترقی کے سفر پر ڈال چکے ہیں، اور یہ سفر جاری رہے گا، یہ منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن ہے جواسے ترقی یافتہ ملک بنادے گا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کابھی شکریہ ادا کیا۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نومبر 2019 میں آرمی سے ریٹائر ہوئے اور سی پیک اتھارٹی کے پہلے چیئرمین تعینات ہوئے فوج سے ریٹائرمنٹ سے قبل باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر خدامات انجام دیں۔

وہ 2012 سے 2016 تک ڈجی آئی ایس پی آر بھی رہے۔