'میں ووٹ کی عزت اورقانون کی حکمرانی چاہتاہوں'
لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات ہوتےہیں،ہم خودحل کرسکتےہیں، آزادکشمیرکاکلچرپنجاب سے بلکل مختلف ہے۔ نوازشریف اورشہبازشریف میں اعتمادکارشتہ ہے، ہرمشکل وقت میں شہبازشریف نوازشریف کےساتھ کھڑےرہے۔
پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہمارے2امیدواردستبردار ہوگئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں انتخاب کےروزبہت بارش ہوئی، نوازشریف اورشہبازشریف میں اعتمادکارشتہ ہے، ہرمشکل وقت میں شہبازشریف نوازشریف کےساتھ کھڑےرہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں میں نظریہ پرکوئی اختلاف نہیں، ووٹرزساتھ نہ ہوتومیراسیاست میں رہنےکاحق نہیں، میں ووٹ کی عزت اورقانون کی حکمرانی چاہتاہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کوئی نظریاتی اختلاف نہیں ہے، شہبازشریف اورحمزہ سیالکوٹ نہیں آسکتےتھے،مریم نواز نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی، پی ٹی آئی دھاندلی میں بہت زیادہ جدت لےآئی ہے، کسی ایک ادارےکواسٹیبلشمنٹ نہیں کہاجاسکتا،تمام طاقتورافراد کامجموعہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ہم ہرمشکل وقت سےنکلے، افغان طالبان کےرہنمانےہمارےخلاف بیان دیا، افغان صورتحال ہمارےلئےپریشان کن ہے، آنےوالے دنوں میں کیاصورتحال ہوگی،تشویش ہے،سرحدپربدامنی سےہمارےملک پراثرات مرتب ہوئے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔