'اپوزشین کو منفی سیاست چھوڑ کر قوم کا سوچنا چاہیئے'
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو منفی سیاست چھوڑ کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے۔ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے ضلع میں جاکر عوام کے مسائل سن رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی سازگار فضاء فراہم کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں- حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی۔
وزیراعلیٰ نے اٹک کے علاقے بسال شریف کا دورہ کیا۔منتخب نمائندوں اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کے مسائل سنے اورانہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلی نے خواجہ امیر احمد چشتی کے مزار پر بھی حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔