ناصر خان جان نے سسرال سے آئے فرنیچر کی تصویر شئیر کردی

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کی شادی کی تیاریاں مبینہ طور پر...
شائع 02 اگست 2021 11:52am

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کی شادی کی تیاریاں مبینہ طور پر حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پر سسرال سے آئے ہوئے جہیز کی تصویر شیئر کی ہے۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، 'آخر کار سسرال سے فرنیچر آگیا، دوستو میں تیار ہوں۔'

کچھ روز پہلے انہوں نے میرج ہال کی بھی تصویر شیئر کی تھی اور اپنے تمام فالورز کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف مہنگے تحائف ہی قبول کریں گے۔

ناصر خان جان واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں یا ان کی طرف سے یہ مذاق کیا گیا ہے؟ یہ تو ایک آدھ دن میں واضح ہوجائے گا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کے سسرال سے جہیز لینے کے فیصلے پر نالاں ہیں۔ ان کے فالورز کا کہنا ہے کہ انہیں جہیز نہ لے کر مثال قائم کرنی چاہیے تھی۔

جس پر ان کا کہنا ہے کہ یہ لیا نہیں ہے بلکہ انہوں نے اپنی خوشی سے دیا ہے۔