متحدہ رہنما کنور نوید کی سندھ حکومت پر تنقید
ایم کیو ایم رہنماء کنور نوید جمیل کہتے ہیں سندھ حکومت کراچی کے ساتھ متعصبانہ رویہ بند کرے ,عید قرباں سے اب تک شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جنہیں اٹھانے والا کوئی نہیں ۔اس انتہا پسند تعصب پر الگ صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
لیاقت آباد کے مکین علاقے میں گندگی کے ڈھیر اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر لیاقت آباد دس نمبر پر سراپا احتجاج ہوئے اور نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سندھ حکومت کے خلاف درج نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کنور نوید جمیل کا کہنا تھا حکومت سندھ کے متعصبانہ رویے نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، لیاقت آباد کے لوگ ہر جگہ کچرا جمع ہونے ہر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں یہ ناانصافی لوگ زیادہ عرصے برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان نا انصافیوں کی وجہ سے الگ صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ وفاق سمیت ہر فورم پر کراچی ,حیدرآباد سمیت پورے سندھ کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھارہے ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔