نور مقدم قتل کیس،موبائل فونز برآمد،فرانزک کیلئے بھیج دیئے گئے
نور مقدم کیس میں پولیس نے نور مقدم کے موبائل سے اہم شواہد حاصل کرلیے ۔ نور مقدم کا موبائل فون لاش کے ساتھ ہی ملا تھا، پولیس نے نور مقدم اور ملزم ظاہر جعفر کے موبائل کا فرانزک کرنے کے لیے بھجوا دیا۔
ملزم جعفر کی والدہ نے گارڈ کو پولیس کو بلانے کی کیوں ہدایت نہیں دی، اب مزیدتفتیش جاری ہے ، تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ تین گھنٹے تک گھر کا گارڈ ملزم ظاہر جعفر کی والدہ کو اطلاع دیتا رہا ، والدہ نے معاملہ پر خاموشی کیوں رکھی ۔
نور مقدم کیس میں پولیس نے نور مقدم کے موبائل سے اہم شواہد حاصل کرلیے۔ نور مقدم کا آئی فون اس کے لاش کے ساتھ ملا ، ذرائع پولیس کے مطابق نور مقدم اور ظاہر جعفر کے موبائلز فرانزک کیلئے بھجوادیئےگئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے کی جیوفینسنگ کروانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا، ملزم جعفر کی والدہ سے گارڈ رابطے میں رہا، والدہ نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔ 3 گھنٹے تک گارڈ ملزم ظاہر جعفر کی والدہ کو اطلاع دیتا رہا تاہم والدہ نے معاملہ پر خاموشی رکھی۔
پولیس کے مطابق ظاہرجعفرکی والدہ نے گارڈ کو پولیس کو بلانےکابھی نہیں کہا،پولیس نے ظاہر جعفر کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔