اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
وزیراعظم کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ جس میں اسد عمر، خسرو بختیار، فرخ حبیب ، شہباز گل اورمتعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین ،چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔
وزیر اعظم نے اس بات پرزور دیا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن کے ذریعے اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منافع خوروں اورمافیا کے خلاف بھرپورکاروائی کو یقینی بنایا جائے اورعوام کوسہولت فراہم کی جائے۔
وزیرِاعظم نے چیف سیکرٹریزکوہدایت کی کہ قیمتوں کے حوالے سے غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی کویقینی بنایا جائے ۔
وزیراعظم نے قیمتوں کی مستقل بنیادوں پرنگرانی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالے سے قائم سیل کومزید فعال بنانے کی ضرورت پربھی زور دیا ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔