جسٹس فائز عیسی اور اہلیہ کی کورونا رپورٹس نارمل

کورونا وائرس سے متاثر جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ سرینا عیسی...
شائع 26 جولائ 2021 11:58pm

کورونا وائرس سے متاثر جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ سرینا عیسی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل آ گئیں ،بخار یا کھانسی کی بھی شکایت نہیں، چسٹ انفیکشن کی رپورٹ بھی نارمل ہے، دس روز مکمل ہونے پر دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیے جائینگے۔

جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث قرنطینہ میں ہیں ، پولی کلینک کی ٹیم نے جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ کا سی ٹٰی اسکین کیا،

ذرائع کے مطابق چسٹ انجیکسشن کی سی ٹی اسکین رپورٹس نارمل ہیں ، جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ کی انسداد کورونا ویکسین نیشن ہو چکی ہے، جس کے باعث زیادہ متاثر نہیں ہوئے ہیں اور بخار یا کھانسی کی شکایت نہیں رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حضرات کا کورونا ٹیسٹ 10 روزمکمل ہونے پر کیا جائیگا۔