قومی ہیرو محمدعلی سدپارہ کاجسدِخاکی مل گیا

کےٹو بیس کیمپ فور کے قریب سےدو لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت...
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2021 09:10pm

قومی ہیرو محمدعلی سدپارہ کاجسدِخاکی مل گیا، ساجد سدپارہ نے تصدیق کردی ۔

وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کہتے ہیں کے ٹو کے بیس کیمپ فور کے قریب جان سنوری اور جان پابلو کی باڈیز بھی نظر آرہی ہیں، صبح تک باڈیز کو نکال لیا جائے گا۔

پہلے کےٹو بیس کیمپ فور کے قریب سےدو لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت نہ ہوسکی تھی ۔

ذرائع کے مطابق لاشیں کوہ پیما علی سدپارہ اور جان سنوری کی ہوسکتی ہیں۔

پہلے پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ اور2غیرملکی کوہ پیماؤں کی گمشدگی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا تھا تاہم اب کےٹوبیس کیمپ فورکےقریب سے2لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں لاشیں ایک دوسرے سے کافی فاصلے پرملی ہیں۔

فروری میں علی سدپارہ اورجان سنوری اسی علاقے میں لاپتاہوئےتھے۔

اُن کا آخری رابطہ باٹل نیک سے 4 سے 6 بجے کے درمیان ہوا تھا۔ علی سدپارہ اور ٹیم نے اس دوران باٹل نیک کراس کی تھی۔

ذرائع کے مطابق علی سد پارہ نے باٹل نیک کراس کرکے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا تھا لیکن اس کے بعد سے اُن کا کسی سے رابطہ نہ ہوسکا تھا جبکہ آرمی کے دونوں ہیلی کاپٹرز ریکسیو مشن سے واپس آگئے تھے، ہیلی کاپٹرز 7 ہزار میٹر بلندی تک گئے تھے۔

تاہم اب علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا ہے ۔ کے ٹو کے بیس کیمپ فور کے قریب جان سنوری اور جان پابلو کی باڈیز بھی نظر آرہی ہیں۔