سندھ : کورونا ، اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی
سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی۔ عباسی شہید اسپتال میں کورونا وارڈ کو دوبارہ فعال کردیا گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی درخواست کردی۔
سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے مختص کی گئی جگہ ختم ہونے لگی۔
شہر کے 36 سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے،کوروناکے لیے مختص شہر کے بڑے سرکاری سینٹرز میں مریضوں کے لیے جگہ نہ ہونے کے برابر رہے گئی ۔
کورونا کے لیے مختص انفیکشئیز ڈیزیز اسپتال ،فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر،لیاری جنرل اسپتال میں آئی سی یو بیڈز دستیاب نہیں۔
انفیکشئیز ڈیزیز اسپتال کے 140 بیڈز مکمل بھر گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر ایکسپو میں جگہ ختم ہوگئی، اور 145 بیڈز مکمل بھر گئے۔
لیاری جنرل اسپتال میں ایک بھی آئی سی یو بیڈ خالی نہیں سول اسپتال میں صرف 4 آئی سی یو بیڈز خالی ہیں۔
جناح اسپتال کے سورتی بلاک میں صرف 4 اور چیسٹ وارڈ میں صرف 6 آئی سی یو بیڈز خالی ہیں۔
قطر اسپتال میں سے 19 میں سے 10 بیڈز دستیاب ہیں جبکہ ایس آئی یو ٹی میں مریضوں کے لیے بالکل جگہ نہیں کراچی کے نامور نجی اسپتالوں لیاقت نیشنل میں 1 اور آغاخان میں 2 بیڈز خالی ہیں جبکہ ضیاالدین کلفٹن اور ضیاالدین کیماڑی میں آئی سی یو بیڈز خالی نہیں ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔