آزاد کشمیر الیکشن ، پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج تعیناتی کی تجویز
آزادجموں وکشمیر کے25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنےاور امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے آزاد کشمیرکی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پولنگ اسٹیشنوں کے بایر فوج تعینات کی تجویز دے دی ۔
چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کی زیرصدارت میں منعقدہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور نمائندگان کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیرکے صدرراجہ فاروق حیدر ، صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا محمود الحسن اشرف، صدرجموں وکشمیر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر،جماعت اسلامی کے سید ارشد بخاری، جعفریہ سپریم کونسل کے سید شبیر حسین بخاری،مولانا الطاف سیفی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے پولنگ والے دن پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کی تجویز دی۔
شرکاء نے متفقہ طور پر کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پا ک فوج کی پولنگ سٹیشنز پرتعیناتی ضروری ہے۔
سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیازاور ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر رہے۔
ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد الیکشن میں امن و امان براقرار رکھنے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے ان کی آراء لینا تھا۔ پولنگ سٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کے حوالہ سے سیاسی قائدین کی مشارت ضروری تھی۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی قائدین ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی تلقین کریں، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے، اگر کہیں بھی خلاف ورزی ہورہی ہے تو الیکشن کمیشن میں شکایت کی جائے بھرپور کارروائی کی جائیگی ۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔